ماسکو(وائس آف رشیا) کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ جنیوا میں یوکرین سے متعلق جاری مذاکرات میں شریک روسی وفد براہِ راست صدر ولادیمیر پیوٹن کو پیش رفت سے مسلسل آگاہ کر رہا ہے۔
صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کی تفصیلات براہِ راست صدر کو پیش کی جا رہی ہیں، تاہم اس مرحلے پر کسی حتمی نتیجے یا کامیابی کے بارے میں رائے دینا قبل از وقت ہوگا۔
جنیوا میں روس، امریکہ اور یوکرین کے درمیان سہ فریقی بات چیت منگل کے روز شروع ہوئی۔ روسی وفد کی قیادت صدارتی معاون ولادیمیر میدنسکی کر رہے ہیں۔ مذاکرات کا مقصد یوکرین کے تنازع کے ممکنہ سیاسی اور سفارتی حل پر غور کرنا بتایا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق روسی قیادت مذاکراتی عمل کی ہر پیش رفت پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور وفد کی جانب سے باقاعدہ رپورٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔









