عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70 فیصد ہے: اعظم نذیر تارڑ

شیخوپورہ (وائس آف رشیا) وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70 فیصد ہے اور ان کی دوسری آنکھ کی بینائی 6/6 ہے۔
شیخو پورہ بار کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طبی ٹیم نے بانئ پی ٹی آئی کے جاری علاج پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے، اپوزیشن رہنماؤں اور بانی کے ذاتی معالجین کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کی قیادت میں مشکل فیصلوں کے نتائج برآمد ہو رہے ہیں، ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام اشد ضروری ہے، ریاست پاکستان چار اکائیوں پر مشتمل ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر ہمارا حصہ ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ موٹر ویز اور جی ٹی روڈ کی بندش غیر آئینی اقدام ہے، خیبر پختونخوا حکومت آئین اور قانون کی پاسداری کرے، ہم سب نے مل کر اس ملک کو بہتری کی طرف لے جانا ہے، وکلاء کے مسائل کا ادراک ہے، ان کے مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے، انصاف کی فراہمی میں بار اور بینچ میں تعاون ناگزیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں