ماسکو(وائس آف رشیا) پاکستان کمیونٹی روس کے صدر ملک شہباز کی جانب سے ماسکو کے مقامی ریسٹورنٹ پہ ایمبیسیڈررشین ایجوکیشن اینڈ سائنس ڈاکٹر شاہد حسن کے اعزاز میں اعشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستان اووریسزکمیونٹی کرغستان کے صدر محمد ارشد بٹ، ڈاکٹر بابر اسلام، شاہد گھمن، سہیل بوبی اور راحیل بٹ نے شرکت کی.
اس موقع پر ڈاکٹر شاہد حسن کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اور روس کےتعلقات کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور روس میں پاکستانی طلبا کے لئے تعلیم کے حصول کیلئے درپیش مسائل کوحل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں
پاکستان کمونٹی روس کے صدر ملک شہباز کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شاہد حسن کی بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اسی طرح پاکستان اور روس تعلقات کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے










