تہران(وائس آف رشیا) : ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ دشمن طاقتیں ملک کو دوبارہ اپنا محتاج بنانے کی کوشش کررہی ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے قوم سے خطاب میں کہا کہ غیرملکی دباؤ کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں، 11 فروری کو اسلامی انقلاب کی ریلیوں میں شرکت سے دشمن کو پسپا کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی اصل طاقت میزائل یا جنگی طیاروں میں نہیں بلکہ عوام کے پختہ ارادے، اتحاد، ثابت قدمی میں چھپی ہے۔









