بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور اس کے 2 جہاز تباہ

پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور اس کے 2 جہاز گرادیے، پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔

پاکستان کی مسلح افواج دشمن کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا کوٹلی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال گولہ باری شروع کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دودھیال سیکٹر پر دشمن کی پوری چیک پوسٹ اڑا دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب سے کچھ دیر پہلے کہا تھا کہ بھارت کی عارضی خوشی کو بہت جلد غم میں بدل دیا جائے گا۔۔

چین نے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدتِ واپسی میں ایک سال کی توسیع کردی

اسلام آباد (وائس آف رشیا) چین کی جانب سے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لیے پاکستان کے دیرینہ دوست چین کا معاشی تعاون جاری ہے اور اس سلسلے میں چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی ہے۔

چین کے 2 ارب ڈالر کے اس قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو پوری ہو رہی تھی ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے چین کی طرف سے 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت میں ایک سال کی توسیع سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط رکھنے میں مدد ملے گی۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (وائس آف رشیا) وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے صدر کا طیارہ نور خان ایئربیس پر اترا جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سمیت وفاقی وزرا اور دیگر حکام استقبال کیلیے موجود تھے۔

رجب طیب اردوار کا ایئرپورٹ پر ریڈ کارپٹ پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

صدر رجب طیب ایردوان کی آمد پر ان کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ روایتی لباس میں ملبوس سکول کے بچوں نے انکو خوش آمدید کہا. ملٹری بینڈ نے بھی روایتی انداز میں انکا استقبال کیا۔

پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد پاک فضائیہ کے JF-17 طیاروں نے ان کا فضائی استقبال کیا اور انکے جہاز کو حصار میں اسلام آباد لایا گیا۔

اعلامیے کے مطابق دورے کے دوران ترک صدر، پاکستانی ہم منصب اور وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔

وہ اسلام آباد میں اعلیٰ سطح اسٹریٹجک تعاون کونسل (High Level Strategic Cooperation Council) اور پاکستان ترکیہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔

رجب طیب اردوان، وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ پاکستان ترک بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کریں گے جس میں دونوں اطراف کے سرکردہ سرمایہ کاروں کمپنیوں اور کاروباری افراد شریک ہوں گے۔

ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل فیصلہ سازی کا اعلیٰ ترین فورم ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اسٹریٹجک سمت فراہم کرتا ہے۔

ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے تحت متعدد مشترکہ قائمہ کمیٹیاں ہیں، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، بینکنگ، فنانس، ثقافت، سیاحت، توانائی، دفاع، زراعت، ٹرانسپورٹ،مواصلات، آئی ٹی، صحت، سائنس اورٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبے شامل ہیں اب تک ایچ ایل ایس سی سی کے چھ اجلاس منعقد ہو چکے ہیں۔

علاوہ ازیں ترک صدر پاکستان اور ترکیہ کے مابین مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشت اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

اُن کے اس دورے کو انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے۔ طیب اردوان کے ساتھ وزرا، ترکیہ کے اعلیٰ حکام اور سرمایہ کار بھی موجود ہیں۔

جرمنی : تیز رفتار کار سے کچل کر 2 افراد ہلاک، 80 زخمی ہوگئے

میگڈےبرگ (وائس آف رشیا) تیز رفتار کار سے کچل کر دو افراد ہلاک جبکہ 80زخمی ہوگئے، پولیس نے کرسمس مارکیٹ میں ہونے والے حادثے میں ذمہ دار ملزم کو گرفتار کرلیا، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق میگڈے برگ کی کرسمس مارکیٹ میں تیز رفتار کار نے سینکڑوں لوگوں کو کچل دیا جس سے دوافراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افسوسناک حادثہ کرسمس کی خریداری کے حوالے سے لگی میگڈے برگ کی ایک مارکیٹ میں شام ساڑھے سات بجے پیش آیا، یہ گاڑی ایک سیاہ بی ایم ڈبلیو تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو سیل کردیا گیا، میگڈے برگ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

امدادی ٹیموں کے مطابق متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے عارضی خیمے لگائے گئے ہیں یہاں کئی زخمیوں کو علاج کیلیے لایا گیا تاہم کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں